لاہور ؛ چور شہری کی دکان کا صفایا کر گیا

3 Aug, 2024 | 10:21 PM

اسرار خان : لاہور میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ لوئر مال کے علاقہ میں چور شہری وزیر علی کی دکان کا صفایا کر گیا ۔

واردات یکم اگست کی صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب بوبی پلازہ میں ہوئی ۔ چوردکان میں داخل ہو کر کیش کاؤنٹر سے ایک لاکھ روپے نقدی اور 2 موبائل فون چرا کر فرار ہو گیا ۔

 دوسری جانب لوئر مال پولیس نے متاثرہ دکاندار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں