کاہنہ کاچھا پنڈ  مسائل کا گڑھ بن گیا 

3 Aug, 2024 | 10:20 PM

 ثمرہ فاطمہ : کاہنہ کاچھا پنڈ انتظامی نظروں سے اوجھل، مسائل کا گڑھ بن گیا۔ علاقہ کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں ۔

کاہنہ کاچھا پنڈ 5سال سے انتظامیہ کی غفلت کا شکار ہے۔ علاقہ کی متعدد گلیاں زبوں حالی کا شکار ہیں ۔۔ سیوریج کا بھی ناقص نظام  ہے ۔ جگہ جگہ موجود کیچڑ میں لوگوں کی گاڑیاں دھنسنے لگیں۔ انتظامیہ بجری ڈال کر سڑک کی تعمیر کرنا بھول گئی۔ گلیوں میں دکانوں کے باہر جمع سیوریج کا پانی کاروبار متاثر کرنے لگا۔ جگہ جگہ موجود کیچڑ میں لوگوں کی گاڑیاں دھنسنے لگیں، لوگ گاڑیوں کو دھکا لگانے پر مجبور ہیں ۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے انتظامیہ بجری ڈال کر سڑک کی تعمیر کرنا بھول گئی ۔ کیچڑ کے باعث آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔ کاروبار تباہ ، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا پر انتظامیہ معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی ۔ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ سڑک کی تعمیر اور سیوریج مسائل بھی حل کرے۔

مزیدخبریں