محمد حسن خان : حیدرآباد کے علاقے سیری کے قریب کھیتوں میں مویشی داخل ہونے پر جھگڑا، فائرنگ سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
باثر زمیندار زبیر پٹھان نے 7 سالہ بچے طاہر کو بکریاں کھیتوں میں داخل کرنے پر منع کیا تھا، جس پر بچے کے والدین سے زمیندار کا جھگڑا ہوا، جھگڑے میں زمیندار نے فائرنگ کر دی جس سے بچہ جاں بحق ہو گیا ، زمیندار موقع سے فرار ہوگیا ۔
ورثاء کی جانب سے حیدرآباد بدین روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا گیا ۔ ورثاء کے احتجاج کے بعد تھانہ ہوسٹری پر واقعہ کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ایس ایچ او چیک پوسٹ سیری ارسلان چنہ کا کہنا ہے کہ واقعے پر تفتیش کر رہے ہیں، بچے کے قتل میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیں گے ۔