وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹیرئیٹ کا افتتاح کردیا

3 Aug, 2024 | 09:13 PM

وقاص عظیم :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹیرئیٹ کا افتتاح کردیا ۔ 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے ریونیو علی پرویز ریجنل ٹیکس آفس لاہور پہنچ گئے ، جہاں چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے ان کا استقبال کیا۔ تاجر رہنماوں نے وزیر خزانہ کو گلدستے پیش کئے ۔ وزیر خزانہ نے فیتہ کاٹ کر تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹیرئیٹ کا افتتاح کیا اور مختلف چیمبرز کا دورہ کیا ۔ 

وزیر خزانہ نے تاجر نمائندگان کے ساتھ میٹنگ بھی کی ۔ وزیر خزانہ نے تاجر دوست سکیم کی عملداری کو ہرقیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ، محمد اورنگزیب کو تمام ریجنل ٹیکس آفسز میں دورے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ۔ 

وزیر خزانہ نے سادہ ٹیکس ریٹرن فارم کے فوری اجرا کے لئے ممبر آپریشن کو ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے نظر ثانی کمیٹی کے طریقہ کارکو جلد وضع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ محمد اورنگزیب نے ریٹیلرز کے ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کے کارکردگی کو سراہا

مزیدخبریں