سٹی42: اینٹی ٹیررسٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کے لیڈر رؤف حسن کو ٹیرر فنانسنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ بھیجنےکا حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے آج کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
اےٹی سی جج طاہرعباس سِپرا نےرؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکاحکم جاری کیا۔ سی ٹی ڈی تفتیشی افسر نے رؤف حسن کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
آج تفتیشی افسر نے روف حسن کی بینکنگ ٹرانزیکشن اور شریک ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق رؤف حسن کی تفتیش کے لیے کافی جسمانی ریمانڈ دیاگیا۔ ریکارڈ کے مطابق رؤف حسن سے مزید برآمدگی کی ضرورت نہیں نظر آرہی۔ رؤف حسن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجاتاہے۔ رؤف حسن کے خلاف کیس کا چالان جلد ازجلد عدالت میں جمع کروایا جائے۔