سعید احمد: ریلوے حکام کا ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا منصوبہ مسلسل تیسری مرتبہ بھی ناکام ہوگیا۔ پرائیوٹ فرموں کی جانب سے 22ٹرینوں میں سے صرف 3 ٹرینوں کی ہی ٹیکنیکل بڈز جمع کروائی گئیں۔
ریلوے کا پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے 22 ٹر ینیں چلانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق 22ٹرینوں میں سے صرف 3 ٹرینوں کی بڈز ہی جمع کروائی گئیں۔ ریلوے کی جانب سے 22 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ ریلوے حکام نے ٹرینوں کے بینچ مارک پر نظرثانی کرنے پر غور شروع کردیا۔۔ بینچ مارک کم کرکے نئے سرے سے ٹینڈرز جاری کرنے پر غور کیا جاریا ہے۔فیصلہ سی ای او ریلوے سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
ریلوے ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا منصوبہ مسلسل تیسری مرتبہ ناکام
3 Aug, 2024 | 08:56 PM