زاہد چوہدری : پنجاب سے رواں برس پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
ذرائع کےمطابق پولیو کا کیس چکوال سے رپورٹ ہوا، جہاں چھ سال کا بچہ پولیو میں مبتلا ہوا ۔ 16 جولائی کو بچے میں پولیو کی علامات سامنے آئی ۔ قومی ادارہ صحت نے پولیو کیس کی تصدیق کی ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ۔