سٹی42: آج گرفتار ہونے والے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کے خلاف سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں اپنے ساتھیوں کی معاونت کرنے کے جرم میں مقدمہ بنا ہوا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم علی وزیر کو اس مقدمہ میں چھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کی جانب سے علی وزیر کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، اےٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے علی وزیر کے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم نامہ جاری کیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ علی وزیر سے سرکاری اہلکاروں کے قتل مین استعمال ہونے والے میگزین برآمد کرنا ہیں اور شریک ملزمان کے حوالے سے تفتیش کرنا ہے۔شریک ملزمان کی گرفتاری اور استعمال ہونے والے اسلحہ برآمد کرنا ہے ۔
جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت کے دوران علی وزیر کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ایسا کوئی وقوعہ پیش آیا ہی نہیں۔
علی وزیر کی گرفتاری کے بعد اس سے تفتیش کے لیے جسمانی ڈیمانڈ کی آج پہلی استدعا کی گئی۔