طیب سیف : اسلام آباد میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بچے موت کے منہ میں چلے گئے ۔
واقعہ تھانہ شالیمار کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا ، جہاں بچے میدان میں جمع بارشی پانی میں نہا رہے تھے ، بچوں کے نہانے کے دوران بجلی کی تار پانی میں آ گری ، جس کی وجہ سےدو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق بچوں میں 8 سالہ غلام اور پانچ سالہ وقاص شامل ہیں ۔
پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں ۔