ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ؛ بھارت کو شکست دینے والے محمد عثمان کی گورنر پنجاب سے ملاقات

ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ؛ بھارت کو شکست دینے والے محمد عثمان کی گورنر پنجاب سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ قازقستان میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات ہوئی ۔ 

پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر عقیل جاوید بٹ کی قیادت میں ٹیم نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کو اسناد دیں۔

واضح رہے کہ چیمپین شپ میں محمد عثمان نے بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دے کر ایک گولڈ میڈل اور ایک براؤنز میڈل جیتا۔ محمد نوید نے 95kg کلاس ماسٹر1 کیٹگری میں  دو براؤنز میڈل اور  وومن 58kg کلاس ماسٹر 1 کیٹگری میں مریم عقیل شاہ  نے دو سلور میڈل حاصل کیے۔ 

 چیمپئن شپ میں دس ممالک انڈیا،پاکستان،چین،نیپال،کرغستان قازقستان،تاجکستان،منگولیا،سری لنکا اور اذبکستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔