بسام سلطان : ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت 14 اگست کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ حضوری باغ میں ہونے والی مرکزی تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلی ٰپنجاب ہونگی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ایل ڈبلیو ایم سی ، ایل ڈی اے، پی ایچ اے، سیکرٹری آر ٹی اے، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رافعہ حیدر کو 14 اگست کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مختلف محکموں کو ٹاسک دئیے گئے۔ سرکاری و پرائیویٹ عمارتیں پاکستان کے جھنڈے اور برقی قمقموں سے سجائی جائیں گی۔ڈی سی لاہور نے حضوری باغ میں مرکزی تقریب کے حوالے سے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایم سی ایل کو شہر کے مختلف مقامات پر بڑے جھنڈے لگانے کی بھی ہدایت کی۔