ویب ڈیسک : بالی وڈ ایکشن ہیرو جان ابراہم اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے۔
جان ابراہم ان دنوں اپنی نئی فلم ’ویدا ‘کی پروموشن میں مصروف ہیں اور فلم کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران اداکار نے فلم کی دیگر کاسٹ کے ہمراہ صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے، اسی دوران ایک سوال پرجان ابراہم اپنا کنٹرول کھو بیٹھے۔
تقریب میں موجود صحافی نے جان ابراہم سے سوال کیا کہ ’ آپ کی نئی فلم ویدا کا ٹریلر اچھا ہے، اس سے قبل ہم نے آپ کی 'ستیامیو جیتے' پھر اسی فلم کا پارٹ ٹو دیکھا اور پھر ’پٹھان ‘ آئی جس نے اچھا بزنس کیا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں آپ لگاتار ایک ہی طرح کا کردار کر رہے ہیں ؟ایسا کیوں ؟ آپ کچھ نیا لائیے۔
صحافی کے سوال پر جان ابراہم تپ گئے اور جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی سے سوال کیا کہ آپ نے یہ فلم دیکھی ہے؟ صحافی کے انکار پر جان ابراہم نے کہا کہ کیا میں برے سوالات اور احمق افراد کو مسترد کر سکتا ہوں؟
اداکار جان ابراہیم نے صحافی سے کہا کہ ’ میں آپ کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ یہ فلم میری پہلے کی فلموں سے الگ ہے جس کیلئے میری پرفارمنس بھی بہترین ہے، آپ پہلے فلم دیکھیں پھر جج کریں اس کے بعد آپ جو کہنا چاہیں کہیں میں حاضر ہوں لیکن اگر آپ غلط نکلے تو میں آپ کو چیر دوں گا‘ ۔
جان ابراہم کے صحافی کے سوال پر رد عمل کی ویڈیووائرل ہوگئی جس پر صارفین کہیں جان ابراہم کے تلخ رویہ اپنانے پر تنقید کررہے ہیں تو کہیں صحافی کے سوال کو غلط قرار دے رہے ہیں۔