ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس قوانین میں ترامیم اور ان پر عمل درآمد کے متعلق پوسٹ بجٹ سمینار

, Pakistan Tax Community Association Tax seminar, City42, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ٹیکس  قوانین میں ترامیم اوران پر عمل درآمد کے سیمنار میں چیئرمین اپیلٹ ان لینڈ ریونیو ٹربیونل نے ٹیکس کمیونٹی کے قیام کو ٹیکس قوانین کے نفاذ کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ٹربیونل ترجیحات بھی واضح کر دیں.

آواری ہوٹل میں پاکستان ٹیکس کمیونٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیکس قوانین میں ترامیم اور ان پر عمل درآمد کے متعلق پوسٹ بجٹ سمینار بارے تقریب کے دو سیشن  ہوئے۔ چیئرمین اپیلٹ  ان لینڈ ریونیو  ٹربیونل میاں توقیر اسلم نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ  ٹیکس قوانین پر شفاف نفاذ ٹربیونل کی اولین ترجیح ہے، ٹیکس کمیونٹی جیسے ادارے ٹیکس نظام کی بہتری کے لئے روشن مثال ہیں ۔

سیمینار میں ممبر جوڈیشل اپیلٹ ٹربیونل لینڈ ریونیو محمد محسن ورک اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور سمیت دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ ممبر جوڈیشل اپیلٹ ان لینڈ ریونیو ٹریبونل محمد محسن ورک نے کہا ٹیکس کمیونٹی جیسے ادارے کی تشکیل ٹیکس وصولی اور اضافے کےلئے معاون ثابت ہوگی، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں تقریب کی افادیت بارے  اظہار خیال بھی کیا۔

صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے زور دیا کہ ٹیکس قوانین کو سادہ اور قابل عمل ہونا چاہئے۔ تقریب  میں چیئرمین کسٹم ٹربیونل حافظ انصار الحق، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عابد رضا بودلہ، جوڈیشل ممبر لینڈ ریونیو طارق افتخار، فخرالزمان تارڑ، صدر پاکستان ٹیکس کمیونٹی ایسوسی ایشن محمد منشاء سکھیرا سمیت صوبہ بھر سے ٹیکس سے متعلق دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب کے آخر میں اہم شخصیات کو سوینرز بھی پیش کئے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer