ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بلوں میں اضافہ، انجمن تاجران کی سربراہی میں تاجروں کااحتجاج

بجلی کے بلوں میں اضافہ، انجمن تاجران کی سربراہی میں تاجروں کااحتجاج
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: بجلی کے بلوں میں اضافہ، انجمن تاجران کی سربراہی میں تاجروں نےاحتجاج کیا۔   

تاجروں نے  بجلی کےبلوں میں اضافے کےفیصلوں کے خلاف نعرے بازی کی ،تاجروں نے انارکلی مارکیٹ3 گھنٹے کیلئے بند کر کے احتجاج کا ریکارڈ کروایا۔ تاجروں نے حکومت سے آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی کی زیرصدارت گزشتہ روز اجلاس میں آج ٹوکن ہڑتال کااعلان کیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ موجودہ حالات میں تاجروں کے لئے بجلی کی قیمت کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے ،آج انار کلی کے تمام بازاروں کے تاجر ٹوکن احتجاج کے طور پر 2سے 5بجے تک اپنا کاروبار مکمل بند رکھ کر پر امن طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔

غلہ منڈیوں میں 3روزہڑتال کے بعد آج سے کاروبار کھولنے کا اعلا ن کیاگیاہے ۔ اکبری منڈی کے صدر اظہر اقبال اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے مسلسل تین روز پر امن ہڑتال کی لیکن حکومت کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔ عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج سے پنجاب سمیت ملک بھر کی غلہ منڈیوں میں کاروبار بحال ہو جائے گا ،ہم اپنے مطالبات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوئے ،6اگست کو ملک بھر کی غلہ منڈیوں کی تاجر تنظیموں کا اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer