واسا نے ایکسپو سنٹر انتظامیہ کو وارننگ لیٹر جاری کردیا

3 Aug, 2024 | 05:29 PM

 درنایاب:ایکسپوسنٹر پارکنگ سے بارشی پانی جوہر ٹاون کی سڑکوں پر نکاس کرکے پھینکنے کے معاملے پر واسا نے ایکسپوسنٹر انتظامیہ کو آئندہ محتاط رہنے کے لئے وارننگ لیٹر جاری کردیا ۔
 گزشتہ ہیوی بارشی سپیل میں ایکسپو سنٹر انتظامیہ نے گیٹ نمبر چار پارکنگ سے پانی نکال کر میں روڈ پر چھوڑ دیا تھا ۔ مین روڈ پر پانی جانے سے دیگر سڑکوں پر بھی پانی جمع رہا ۔ پانی جمع رہنے کی وجہ سے  اہل علاقہ اور گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔

 واسا حکام کے مطابق ایکسپو سنٹر اانتظامیہ بارشی پانی سیوریج سسٹم میں بھی ڈال سکتی تھی تاہم لاپرواہی سے کام لیا گیا اور سارا پانی جوہر ٹاون کی مین  روڈ پر چھوڑا گیا ۔ واسا نے خط میں تنبیہ جاری کی ہے کہ آئندہ احتیاط سے کام لیا جائے ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

مزیدخبریں