افشاں رضوان : کچا کاہنہ دل محمد کالونی میں سہولیات کا فقدان ہی فقدان ہے ۔ گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ سیوریج سسٹم کا بھی برا حال ہے ۔گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور سیوریج کا گندا پانی گلیوں میں کیچڑ کی شکل میں جمع ہوچکا ہے ۔ مکین اذیت ناک مسائل میں مبتلا ہوگئے۔
کچا کاہنہ کے علاقے دل محمد کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے علاقے میں عرصہ دراز سے سہولیات کا فقدان ہے ۔علاقے میں موجود فیکٹریاں زہریلا دھواں چھوڑتی ہیں جس کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔
علاقے میں ایک واٹر فلٹر پلانٹ تک موجود نہیں ہے ۔خستہ حال گلیوں اور کھلے مین ہولز کے باعث حادثے معمول بن چکے ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا ہے بارشوں کے باعث علاقے کی صورتحال مزید بدترین ہو جاتی ہے ۔ایم پی اے اور ایم این اے ووٹ مانگ کر غائب ہوجاتے ہیں ۔ مکینوں کی جانب سے اعلیٰ حکام سے علاقے کے مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔