ویب ڈیسک : چیف آف اسٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔
نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترک چیف آف اسٹاف کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترک ایڈمرل نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ پاک بحریہ اور ترکیہ بحریہ کے مابین چھٹی ماہرین کی سطح کے اسٹاف مذاکرات کا انعقاد کیا گیا ۔ مذاکرات کے دوران مشترکہ آپریشنز، تربیت اور تکنیکی شعبوں سے متعلق وسیع امور پر بات چیت کی گئی ۔
واضح رہے کہ ترکیہ بحریہ کے وفد کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور درینہ تعلقات کا عکاس ہے ۔