ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرداخلہ نے مارگلہ روڈ پراجیکٹ کو 14 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا

وزیرداخلہ نے مارگلہ روڈ پراجیکٹ کو 14 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : اسلام آباد کے 17 برس سے رکے ہوئے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر 2008 سے رکے مارگلہ روز کی تعمیر و گشادگی پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔  محسن نقوی نے مارگلہ روڈ پراجیکٹ  کا دورہ کیا، انہوں نے اسفالٹ کے  کام کا معائنہ کیا ۔ محسن نقوی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معیار چیک کیا ۔ 

وزیرداخلہ نے تعمیراتی کام 14 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کام تیز کیا جائے اور 14 اگست  سے قبل روڈ کو ٹریفک کے لئے کھولا جائے۔ وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ سائیکل ٹریک بھی تعمیر کیا جائے ۔

 چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے بارے بریفنگ دی، کہا کہ مارگلہ ایوینیو کو مری روڈ سے منسلک  کیا جائے گا۔ منصوبہ پر 2007 میں کام کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ اس 2008 میں مکمل ہونا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور کنٹریکٹر بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے ۔