ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسماعیل ہنیئہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مولانا فضل الرحمان 

اسماعیل ہنیئہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،مولانا فضل الرحمان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : مولانا فضل الرحمان  کی فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات  میں مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علماء اسلام اور پاکستان کی عوام کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شھادت پر تعزیت کی ، انہوں نے اسماعیل ہنیہ اور شھداء غزہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کی ۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مرحوم کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی، شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کو صیہونی غاصبوں سے آزاد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے ۔ حماس رہنماؤں  کے حوصلے بہت بلند تھے ۔ فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہونگے۔ جےیوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائے اور ان کو اپنے شایان شان جزا عطاء فرمائے، اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا  فرمائے ۔ 

جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خالد مشعل سے بھی ملاقات ہوئی ۔ 

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ علامہ راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد بھی وفد میں شامل ہیں ۔