کامران بشیر مغل مستعفی ، چودھری بابر وحید پنجاب بارکونسل کے وائس چئیرمین بن گئے

3 Aug, 2024 | 04:22 PM

ملک اشرف: وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل کامران بشیر مغل نے استعفیٰ دے دیا، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پیر عمران اکرم بودلہ بھی مستعفی ہوگئے ۔ 

پنجاب بار کونسل کا جنرل ہاؤس اجلاس ہوا ، جس میں چودھری بابر وحید وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، جبکہ راؤ فضل الرحمان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب ہوگئے ۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں عہدیداروں کا انتخاب 6ماہ کے لئے عمل میں لایا گیا ۔ 

پنجاب بار کے جنرل ہاؤس اجلاس میں عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ جس کے بعد پنجاب بار کونسل کے ممبران کی جانب سے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکبا دی گئی۔ تقریب میں سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ میاں داؤد ایڈووکیٹ ، عدیل ہاشمی ایڈووکیٹ، ممبر پنجاب بار حافظ نعیم، احمد یاور چاولی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ 

مزیدخبریں