اقلیتوں سے اظہار یکجہتی ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب

3 Aug, 2024 | 04:00 PM

 راو دلشاد:اقلیتوں سے پنجاب حکومت  نے  اظہار یکجہتی کرنے  کے لیے  پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔  اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیاجس کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں مینارٹی ڈے سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی جائے گی ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست دو بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  کریں گے ۔

مزیدخبریں