جیند ریاض : لاہور میں ڈینگی کے خوفناک پھیلاؤ کی ایک اور افسوسناک وجہ سامنے آ گئی۔ سکولوں کے سربراہ اینٹی ڈینگی سرگرمیاں سکولوں میں آ کر ہدایات کے مطابق انجام دینے کی بجائے گھروں پر بیٹھ کر فیک سرگرمیوں کی رپورٹیں بھیج رہے ہیں۔ ، کمشنر لاہور نے اس سنگین معاملہ کا نوٹس لے لیا۔
سکولوں کے سربراہوں کی جانب سے اینٹی ڈینگی سرگرمیاں سکول سے باہر کرنے کا انکشاف ہونے پر کمشنر لاہور کی صدارت میں ہونےوالے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نمائندہ اجلاس میں نوٹس لے لیا گیا۔اکثر ڈینگی سرگرمیاں فوکل پرسن گھروں میں بیٹھ کر کرنے لگے۔کسی بھی فیک ڈینگی سرگرمی کی اطلاع ملنے پر سکول کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔