مہنگائی اور گراں فروشی کا جن بے قابو ، اشیاضروریہ میں ہوشربا اضافہ

3 Aug, 2024 | 03:29 PM

Ansa Awais

شہزادخان: وفاقی بجٹ کے بعد مہنگائی اور گراں فروشی کا جن قابو میں نہ آسکا ،شہر میں دودھ ،دہی ،گوشت ،ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے ناجائزمنافع خوری توعروج پر رہنا معمول تھا۔اب برائلر مرغی بھی سرکاری قیمت پر ملنا محال ہوگئی ہے، شہرمیں برائلر مرغی بھی بدستور سرکاری ریٹ 594 کی بجائے 650 سے 700 روپے پر فروخت ہونے لگی ہے، دودھ سرکاری قیمت 160 کی بجائے 200، دہی180 کی بجائے240 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح مٹن 1600 سرکاری قیمت کی بجائے2400 سے2700 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ پھلوں اور سبزیاں میں بھی ناجائز منافع خوری کا سلسلہ عروج پر ہے۔ ریٹیلرز اوورچارجنگ کی ذمہ داری منڈیوں پر ڈالتے ہیں، مگر اس کا تمام تر خمیازہ عام عوام بھگت رہے ہیں اورضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹس سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ 


 

مزیدخبریں