ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا

 پنجاب یونیورسٹی نے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: Under graduate program admission
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: انڈرگریجوایٹ پروگرامز داخلہ ٹیسٹ کے بعد پنجاب یونیورسٹی نے ایڈمیشن شیڈول جاری کر دیا، پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ پروگرامز 2024/2025 کے سمسٹر 1 اور 5 کیلئے داخلے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمیشن شیڈول لاہور،گوجرانوالہ،جہلم اور پوٹھوہار کیمپس کے لئے جاری کیا گیا،انڈرگریجوایٹ ریگولر پروگرام کی پہلی میرٹ لسٹ 12 اگست اور دوسری 16 اگست کو جاری کی جائے گی۔
تیسری میرٹ لسٹ 21، چوتھی 26 اور پانچویں 29 اگست کو لگائی جائے گی،سیلف سپورٹنگ پروگرام کی پہلی میرٹ لسٹ 19، دوسری، 23 اور تیسری 28 اگست کو لگائی جائے گی۔
چوتھی 2 ستمبر اور پانچویں 5 ستمبر کو لگائی جائے گی،ریگولر پروگرام کلاسز کا آغاز 2 ستمبر جبکہ سیلف سپورٹنگ کلاسز کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔