پولیس نے 8سالہ ذہنی معذور بچے کو  تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا

3 Aug, 2024 | 02:43 PM

وقاص احمد : انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانےمیں پرعزم، بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ ذہنی معذور بچے کو  تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا ۔ 

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ غلام مرتضٰی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 8سالہ ذہنی معذور بچے محمد رحمان کو چوہنگ سے تلاش کر ورثاء کے سپرد کر دیا۔ 

انچارج انویسٹی گیشن غلام مرتضٰی کا کہنا ہے کہ محمد رحمان گھر سے دوکان پر چیز لینے گیا اور واپسی پر راستہ بھٹک گیا تھا، بچےکے اغواء کا مقدمہ اس کے والد نے تھانہ باغبانپورہ درج کرایا تھا ۔ محمد رحمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کیا گیا ۔ 

بچےکو بحفاظت تلاش کرنے پر والدین نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں