بسام سلطان : مون سون کی بارشوں کے بعد انسداد ڈینگی کارروائیاں تیز کردی گئیں، لاہور کے 1573 مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے ۔
شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1463 نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ 110 مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال اب تک 43185 نوٹسز، 2035 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے ۔
شہر بھر میں مسلسل بارشوں کے سبب ڈینگی فیلڈ ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ڈینگی مہم میں غفلت برتنے والوں کو رعایت نہیں دی جا رہی، شہری اپنے گھروں کی چھتوں اور صحن میں پانی جمع نہ ہونے دیں ۔