سی ٹی او لاہورکا شہید احمد مبین پولیس لائنز مناواں کا دورہ

3 Aug, 2024 | 02:32 PM

عرفان ملک : سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی جانب سے شہید احمد مبین پولیس لائنز مناواں کا دورہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ریزو انسپکٹر،انچارج موٹر ٹرانسپورٹ و دیگر عملہ بھی اس موقع پر موجود     تھا ۔ 

سی ٹی او لاہور نے مناواں لائنز میں ایم ٹی سیکشن، وردی گودام، لائسنس سینٹر کا دورہ کیا،  انہوں نے مناواں لائنز کی سیکیورٹی اور مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ عمارہ اطہر نے لائسنس کےحصول کےلئے آنے والے شہریوں سے سہولیات بارے استفسار کیا ۔ 

سی ٹی او لاہور نے ایم ٹی سیکشن میں مرمت کرائی گئی موٹرسائیکلوں کی انسپکشن کی۔ 

 سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ہر گاڑی،موٹرسائیکل کا ہوٹر،لائٹس، انڈیکیٹرز، ریوالونگ لائٹ درست حالت میں ہوں، گاڑیوں کا مکینکل الیکٹریکل و دیگر ضروری کاموں کو بروقت کرایا جائے،  ٹریفک ریسپانس یونٹ کے فلیٹ میں مزید موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔ ٹریفک فلیٹ بہتر ہونے سے سرکاری امور کی انجام دہی میں مزید بہتری آئے گی ۔ 

مزیدخبریں