ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کا دھندہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،128 ملزمان گرفتار

منشیات کا دھندہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،128 ملزمان گرفتار
کیپشن: Drug Free Punjab Vision
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن، پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،مکروھ دھندے میں ملوث 128 ملزمان گرفتار، 125 مقدمات درج کرلئے گئے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی آگئی،ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 300 چھاپے مارے گئے،مکروھ دھندے میں ملوث 128 ملزمان گرفتار، 125 مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہناتھا ملزمان کے قبضہ سے 46 کلو گرام چرس، 04 کلو ہیروئن ، 16 کلو افیون برآمد کی گئی،01 کلو آئس، 2079 لٹرز شراب برآمد بھی برآمد کی گئی،26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 40 ہزار سے زائد ریڈز کئے۔

منشیات کے دھندے میں ملوث 19316 ملزمان گرفتار، 18794 مقدمات درج کئے، ملزمان کے قبضہ سے 11488 کلوگرام چرس، 63 کلو گرام آئس، 213 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی،294 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 17 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دے دیا،آئی جی پنجاب کا کہناتھا ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،تعلیمی اداروں اور گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔