میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس

3 Aug, 2024 | 01:33 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت سرکاری سطح پر 7 سال بعد میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس ہوا ۔جس میں ڈی سی، ہوم ڈیپارٹمنٹ، آئی جی ، پروٹوکول اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
 صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے مختلف بورڈز کے سیکرٹریز پر مشتمل کوارڈینیشن کمیٹی بنا دی۔ ٹاپرز کے اعزاز میں تقریب 7 اگست کو منعقد کی جائیگی، جس میں وزیراعلیٰ مہمان خصوصی ہوں گی۔ صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ تمام بورڈز کے ٹاپر طلباء کو خصوصی ایوارڈزاور کیش پرائز دئیے جائیں گے۔ لاہور آمد پر طلبہ کو سرکاری پروٹوکول اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا۔ طلباءکو مکمل پروٹوکول کیساتھ تقریب کے مقام پر لایا جائے گا۔ سات سال قبل آخری مرتبہ شہبازشریف نے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب منعقد کی تھی۔ تقریب میں ٹاپر طلباء کے نامزد پسندیدہ استاد کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا جائیگا۔ پنجاب بھر سے آنیوالے ٹاپر طلباء، اساتذہ اور والدین 2 روزلاہورمیں قیام کریں گے۔طلباء کے اعزازمیں شاہی قلعہ میں عشائیہ بھی دیا جائیگا۔

مزیدخبریں