جنید ریاض: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری، نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورسمیت صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری ہے،انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کے لئے ابتدائی تاریخ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے,انٹرپارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 21 ستمبر کو اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق نتائج کی تاریخ کاحتمی فیصلہ پیپروں کی مارکنگ کو دیکھتے ہوئےکیا جائے گا,ان کا مزید کہنا تھا کہ نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں کرلیا جائے گا۔