معذور افراد کی مالی امداد کیلئے پنجاب حکومت کا نیا پروگرام

3 Aug, 2024 | 01:11 PM

علی رامے: پنجاب حکومت کاہمت کارڈپروگرام، ہمت کارڈ کے لئے 3 لاکھ 88 ہزار افراد کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد دیگر پروگرامز کے بینفشری نکلے،پانچ ہزار سے زائد افراد حکومت کی سکیموں سے پہلے ہی رقم وصول کررہے ہیں،ڈیٹا میں 28 ہزار افراد کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔

حکام کا کہناتھا ڈیٹا میں 1لاکھ 50 ہزار افراد کام کرنے کے قابل نہیں، ہمت کارڈ دینے کے لئے ماہانہ آمدن کی حد 40 ہزار روپے رکھی گئی،تین لاکھ 41 ہزار افراد کی میڈیکل بورڈ نے تصدیق کردی۔
پنجاب حکومت ہمت کارڈ کے تحت 7 ہزار سے 10 ہزار روپے دے گی،یہ رقم سہ ماہی بنیادوں پر معذور افراد کو ہی دی جائے گی۔

مزیدخبریں