قیصر کھوکھر : لاہور کےمیاں نوازشریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کا معاملہ، ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے میں پیش رفت ، پنجاب حکومت نے پی سی ون منظوری کیلئے وفاق کو بھیج دیا ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاہور میں نئے تعمیر ہونیوالے میاں نواز شریف کینسر ہسپتال کا پی سی ون منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو بھی دیا ہے۔ قواعد کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ صرف دس ارب روپے تک کے منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے سکتا ہے۔ جبکہ مذکورہ ہسپتال پر 52 ارب روپے لاگت آ رہی ہے۔ تخمینہ لاگت زائد ہونے کے باعث اب اس کے پی سی ون کی منظوری وفاق کا پلاننگ ڈویژن دے گا۔ میاں نواز شریف کینسر ہسپتال کیلئے لاہور میں ویلینشیاء ٹاون کے قریب اراضی مختص کی گئی ہے۔
نوازشریف کینسر ہسپتال کی تعمیر کا معاملہ ،پنجاب حکومت نے پی سی ون منظوری کیلئے وفاق کو بھیج دیا
3 Aug, 2024 | 01:06 PM