فاران یامین: شہر میں ضلعی انتظامیہ چیل گوشت کی فروخت روکنے میں ناکام، پابندی کے باوجودراوی پل کر گوشت فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کےمطابق راوی پل پر لائن میں کھڑے ہو کر چیل گوشت فروخت کا سلسلہ جاری ہے ،چیل گوشت فروخت کی وجہ سے شہر سے چھوٹے پرندے غائب ہو چکے ہیں ،چیل گوشت کی وجہ سے شہر اور اطراف میں چیل کووں کی بہتات ہو گئی ہے.
ضلعی انتظامیہ اپنی ہی طرف سے لگائی گئی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے ،چیل گوشت فروخت کرنے والے کینال روڈ پر بھی ڈیرے جمائے رکھتے ہیں، جن کے باعث حادثات کا امکان رہتا ہے ۔شہریوں نے موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔