ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم،آج کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن ہوگا۔
 سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق بغیر ہیلمٹ اور موٹرسائیکل پر 3 سواروں کیخلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا،رواں سال 43 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی گئی، بغیر ہیلمٹ 2 لاکھ 55 ہزار جبکہ بغیر لائسنس 3 لاکھ سے زائد شہریوں کیخلاف کارروائی کی گئی،بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں،یاد رہے کہ بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے۔۔۔۔

Ansa Awais

Content Writer