ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس اولمپکس؛ ہم وطن خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکس

پیرس اولمپکس؛ ہم وطن خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکس
کیپشن: marriage proposal female player
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں جہاں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں شادی کی پیشکش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شادی کے لیے ایک دوسرے کو ہاں بھی بولی جا رہی ہے،   چین کو بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلز کا گولڈ میڈل دلانے کے بعد خاتون کھلاڑی کو شادی پیشکش ہو گئی، چین کی بیڈ منٹن خاتون کھلاڑی کو شادی کی پیشکش مینز ڈبلز کے ہم وطن کھلاڑی نے کی، ہاونگ یاکیونگ نے زہینگ سیوئی کے ساتھ مل کر چین کے لیے مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل جیتا۔

  چین کے مینز ڈبلز کے کھلاڑی لیو یو چن نے ہاونگ یاکیونگ کو شادی کی پیشکش کی، لیو یوچن اور ہاونگ یاکیونگ مکسڈ ڈبلز پلئیرز کے ساتھ ساتھ ایک عرصے سے ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں۔ ہاونگ یاکیونگ نے شادی کی پیشکش قبول کر لی اور ہاں بول دی۔

پیرس اولمپکس کے دوران ہاں بولنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے،اس سے قبل ارجنٹائن کی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑی پابلو سائمونٹ نے ہم وطن ہاکی کی کھلاڑی ماریہ کو شادی پیشکش کی، دونوں کھلاڑیوں کی اولمپک ولیج میں منگنی ہوئی۔