(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ ،ہسپتال میں عملے کی کمی پر مریضوں نے شکایات کیں۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعلی پنجاب نے موقع پر سیکرٹری صحت کو ٹیلیفون کیا اوررات کی شفٹ میں ڈاکٹر کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت کی۔اس موقع پرمحسن نقوی نے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال کی صورتحال دریافت کی۔
وزیر اعلیٰ نے وارڈز میں اے سی اور دیگر سہولتیں فوری فراہم کرنے سیکرٹری صحت کو ہدایت دیں۔
وزیر اعلیٰ نے ڈیوٹی ڈاکٹر زرمینہ کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی، وزیر اعلی نے ذیابیطس کے مریض بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی جبکہ مختار احمد مریض جو لاوارث تھا، اسے پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔