ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین تحریک انصاف کو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر طلبی کے نوٹسز جاری

 Police issued notice Chair man Pti,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیقی)وفاقی پولیس کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف کو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر طلبی کے نوٹسز جاری،سابق وزیر اعظم کو تھانہ کراچی کمپنی نے طلبی کے دو نوٹسز جاری کیے۔

تھانہ کراچی کمپنی نوٹس میں چئیرمین پی ٹی آئی کو کل 2 بجے ایس ایس پی انویسٹیگیشن آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا،تھانہ ترنول کی جانب سے بھی مختلف مقدمات میں کل 3 بجے طلب کر لیا گیا۔

تھانہ کوہسار کی جانب سے بھی پی ٹی آئی چئیرمین کو طلبی کا نوٹس ارسال،پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس سے قبل بھی طلب کیا گیا لیکن وہ شامل تفتیش نہ ہوئے، اس بار شامل تفتیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔