ہاکی ایشین چیمپئنز میں پاکستان کا مایوس کن آغاز  

3 Aug, 2023 | 08:56 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہوا ہے۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملائشیا نے پاکستان کو باآسانی 1-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان اپنا اگلے میچ کل دفاعی چیمپئن کوریا کے ساتھ کھیلے گا جب کہ 6 اگست کو جاپان، 7 اگست کو چین اور 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہو گا۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوریا نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ جاپان کو دو – ایک سے شکست دی۔

مزیدخبریں