اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ڈالر کے ذخائر  کم ہو گئے

3 Aug, 2023 | 08:50 PM

سٹی42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے  زرمبادلہ ذخائر بیرونی قرض ادا کرنے کے بعد کم ہو گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر کےذخائر میں اسٹیٹ بینک کی نسبت زیادہ کمی ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ بیرونی قرض کی مد میں 3.20 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.20کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.15 ارب ڈالر رہ گئے ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ڈالر کے ذخائر 3.8 کروڑ  ڈالرکم ہوکر 5.3 ارب ڈالر  رہ گئے۔ ملکی مجموعی  ذخائر 27 جولائی تک 7.40 کروڑ ڈالر کمی سے  13 ارب 46 کروڑ ڈالر رہے۔

مزیدخبریں