ویب ڈیسک : معروف امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے امریکا میں ٹرک ڈرائیورزکو 5 ملین ڈالرز کی ٹِپ دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے امریکا میں میوزک ٹورکے دوران اپنے سازسامان کی باحفاظت منتقلی پر ٹرک ڈرائیورزکو خوش ہوکر 5 ملین ڈالرز تقریباَ ( ایک ارب تینتالیس کروڑ روپے سے زائد ٰ) کی ٹِپ دے دی۔
حال ہی میں اپنے کنسرٹ کے ساؤنڈ سسٹم کی وجہ سے امریکا کے شہرسیٹل میں 2.3 شدت کے زلزلے کی وجہ بننے والی ٹیلرسوئفٹ ایک مرتبہ پھرسُرخیوں کا حصہ ہیں۔ لیکن اس بار وہ گلوکاری کے بجائے فراغ دلی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئیں ہیں۔کنسرٹ کی شاندارکامیابی کے بعد گلوکارہ نے 50 ٹرک ڈرائیورزکو 5 ملین ڈالرزکا بونس دیا۔
لاس اینجلس ٹائمزکےمطابق ٹرک ڈرائیورزکو بونس دینے کے علاوہ گلوکارہ نے اپنے بینڈ کے اراکین، ڈانسرز،لائٹنگ اورساؤنڈ ٹیکنیشنز،کیٹررزاوردیگرعملے کو بھی دل کھول کرکافی رقم تحفے میں دی۔ ٹیلر سوئفٹ کنسرٹ کے ساؤنڈ سسٹم کی وجہ سے 2.3 شدت کے زلزلے کی وجہ سے پہلے ہی سرخیوں میں ہیں۔