حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس، بھرپور طریقے سے سیاسی سرگرمیوں کے آغازکا فیصلہ کیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا۔ مرکزی قیادت نے آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا۔پارٹی کے اہم تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی گئی ۔ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جہانگیر ترین نے کہا ملک کو سیاسی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلے میں مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپےگئے۔ اجلاس میں اسحاق خاکوانی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے شرکت کی۔