کار خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

3 Aug, 2023 | 06:54 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑی ویگن آر کے لیے ’کار ایکسچینج فنانسنگ‘ اور بہت بڑی ڈسکاﺅنٹ آفرز متعارف کرا دیں۔

پروپاکستانی کے مطابق کار ایکسچینج فنانسنگ آفر میں اگر کوئی صارف اپنی پرانی کار کے بدلے نئی ویگن آر خریدتا ہے تو اسے 1لاکھ روپے کا بونس دیا جائے گا۔کمپنی کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے نئی ویگن آر کے ساتھ تبادلے کے لیے کون کون سے ماڈل قبول کیے جائیں گے۔فنانسنگ ڈیل میں دیگر کئی فوائد بھی دیئے جا رہے ہیں جن میں 22.99فیصد کا فکسڈ ریٹ، 1.9فیصد کا انشورنس ریٹ، 5سالہ اقساط اور موجودہ ایکس فیکٹری قیمت، ایک لاکھ روپے کا بونس، مفت رجسٹریشن اور 1سال کی مفت مینٹی نینس شامل ہیں۔

یہ آفرز ویگن آر کے تمام ماڈلز پر لاگو ہوتی ہیں۔ اگرچہ کمپنی کی طرف سے اس آفر کی اختتامی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم یہ آفر محدود مدت کے لیے اور مخصوص تعداد میں گاڑیوں کے لیے ہے۔

مزیدخبریں