پی آئی سی  لاہورکے تمام آپریشن تھیٹر فوری طور پرانفیکشن فری  کئے جائیں،محسن نقوی

3 Aug, 2023 | 06:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ  محسن نقوی کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے تمام آپریشن تھیٹر فوری طور پرانفیکشن فری کرنے کی ہدایت،مکمل طورپر انفیکشن فری ہونے تک پی آئی سی لاہور کے آپریشن تھیٹر بند رکھے جائیں گے۔
 آپریشن تھیٹر میں انفیکشن کی صورت میں مریض کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے،محسن نقوی کی ہدایت پر آپریشن تھیٹر کے انفیکشن فری ہونے کی تھرڈ پارٹی تصدیق کی جائے گی۔آپریشن تھیٹر کے فری انفیکشن ہونے کی تصدیق کے لئے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کر لی گئیں،پی آئی سی کے تمام آپریشن تھیٹر مکمل طورپر انفیکشن فری ہونے پر کھول دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں