ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانہ میں ہندو مسلم فسادات طے شدہ منصوبہ نکلے، گھر کا بھیدی بول پڑا 

Haryana, Satya Pal Malak, Hindu Muslim Roits, Modi, Pulwama
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر  ستیا پال ملک نے مودی کے جارحانہ عزائم سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ستیا پال ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست ہریانہ کے ضلع نوح  ( میوات) میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات پہلے سے طے شدہ ہیں۔ منی پور میں جاری خانہ جنگی بھی مودی کی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے،

گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک بے بتایا کہ  ہندو مسلم فسادات اور پاکستان مخالف بیانیہ 2024 کے انتخابات تک شدت اختیار کر جائے گا،  مودی نے پلوامہ واقعے کو انتخابی کامیابی کے لیے استعمال کیا۔

سابق گورنر نے مودی سے پلوامہ واقعے کی انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا اور پلوامہ حملہ کے متعل اپنے والات ایک بار پھر اٹھائے کہ اس حملہ کے لئے  بارود کہاں سے آیا،  فوجیوں کو  سفر کے لئےہوائی جہاز کیوں نہیں دیا گیا،ستیا پال ملک کا کہنا ہے کہ مودی 2024 انتخابات سے قبل پلوامہ طرز کا ایک اور ڈرامہ رچائے گا۔