(ویب ڈیسک)شاہدرہ میں پولیس مقابلہ،پولیس مقابلے کے دوران ڈولفن اہلکار اور راہگیر خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
کارسوار ڈاکو واردات کر کے بیگم کوٹ کی جانب فرار ہو رہے تھے،ڈولفن اہلکاروں کے روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے اہلکار ندیم،خاتون شکیلہ اور آصف زخمی ہوئے جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔