بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن

3 Aug, 2023 | 06:18 PM

سٹی 42: ایک ماہ میں 04 لاکھ 16 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی کی گئی  جبکہ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز ایکسیڈنٹ فری سٹی کےلئے پرعزم ہیں ۔ 

مستنصر فیروز   نے بتایا کہ  ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف چوکوں، شاہراہوں کے پرائیویٹ دورے کیئے ایک ماہ میں 04 لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔07 ماہ کے دوران 11لاکھ 25 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی گئی ۔ 

79 ہزار 222 موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا اور 02 لاکھ 18 ہزار 505 موٹرسائیکلوں کے کاغذات قبضہ میں لئے گئے ہیں ۔ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم میں 200 سے زائد پولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی گئی جبکہ کوئی بھی پولیس اہلکار،  سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین پابندی سے مستثنٰی نہیں۔

سی ٹی او لاہور  کا کہنا ہے کہ چالان کرنا مقصود نہیں،  شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ہیلمٹ بازو میں لٹکانے یا  ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جارہا ہے۔شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔شہر بھر میں قائم 200 ناکوں پر ہیلمٹ کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم بھی دے دیا ۔ 

مزیدخبریں