پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی گرفتاری اور عمران خان کا ردعمل

3 Aug, 2023 | 04:06 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے  رہنما افتخار درانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افتخار درانی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہےکہ افتخار درانی تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم کے  معاون خصوصی برائے میڈیا تھے تاہم عمران خان نے انہیں 3 فروری کو کابینہ سے نکال دیا تھا جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب تھے۔

افتخار درانی کی گرفتاری کے بعد چیرمین پی ٹی آئی نے ٹویٹر میں ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ افتخار درانی کو محض پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چیرین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ افتخار درانی کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں تب بھی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ 

صحافتی زرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ افتخار درانی کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا تاہم ان کی گرفتاری کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ افتخار درانی کو اغوا کیا گیا ہے اور وہ اس اغوا کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں