ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار ہوشیار، ’دل‘ والا ایموجی بھیجنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے

خبردار ہوشیار، ’دل‘ والا ایموجی بھیجنے پر جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: خبردار! لڑکیوں کو دل والا ایموجی بھیجے پر آپ کو جیل ہوسکتی ہے۔کویت میں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے کسی لڑکی کو ہارٹ ایموجی بھیجنا آب  جرم سمجھا جائے گا اور قانون کے مطابق قابل سزا ہے۔

 کویتی وکیل حیا الشلاحی کے مطابق اس جرم میں ملوث افراد کو دو سال تک قید اور 2000 کویتی دینار سے زیادہ جرمانہ ہو سکتا ہے۔اسی طرح پڑوسی ملک سعودی عرب میں واٹس ایپ پر ’دل‘ والا ایموجی بھیجنے پر بھی جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔سعودی قانون کے مطابق، جو بھی اس میں مرتکب پایا گیا اسے دو سے پانچ سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ  100,000 سعودی ریال کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 سعودی سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر دل والا ایموجی بھیجنے پر "ہراساں کرنے" سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔سعودی عرب میں اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن المعاتز قطبی نے زور دیا کہ "آن لائن گفتگو کے دوران مخصوص تصاویر اور تاثرات کا استعمال ہراساں کرنے کے جرم میں تبدیل ہو سکتا ہے اگر متاثرہ فریق کی طرف سے مقدمہ دائر کیا جاتا ہےتو ۔"

 مزید بار بار خلاف ورزیوں کی صورت میں جرمانہ 300,000 سعودی ریال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید بھی ہو سکتی ہے۔