ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم آج چنئی کے میئر رادھا کرشنن اسٹیڈیم میں ایشیائی چیمپئنز ٹرافی 2023 کے پہلے روز ملائشیا کی منجھی ہوئی ٹیم کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام پونے چھ بجے شروع ہو گا۔
بھارت کے جنوبی شہر چنئی میں ایشیائی چیمپئنز ٹرافی 2023 آج شروع ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان ٹیم بھارت اور رینکنگ میں آخری نمبر پر آنے والی عوامی جمہوریہ چین کی ٹیموں کے مابین رادھا کرشنن سٹیڈیم میں ہو گا۔
چھ ٹاپ ایشین ہاکی ٹیمیں بھارت، جمہوریہ کوریا، ملائیشیا، پاکستان، جاپان اور چین براعظمی میٹ کے ساتویں ایڈیشن میں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہیں۔
ورلڈ نمبر 4 ہندوستان ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رینک والی ٹیم ہے۔ چین، 25 نمبر پر، چھ ٹیموں میں سب سے کم نمبر پر ہے۔ بظاہر چین اور بھارت کا میچ یکطرفہ دکھائی دیتا ہے لیکن میچ شروع ہونے کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ کل شام چار بجے کوریا کی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جو اس ٹورنامنٹ میں ایک اورر مشکل ٹیم ہے اور موجودہ ایشئین چیمپئین بھی ہے جبکہ چین کے بعد،بھارت کا مقابلہ اگلے دن عالمی نمبر 19 جاپان سے ہوگا، اس سے پہلے وہ ایک دن کے وقفے کے بعد عالمی نمبر 10 ملائیشیا اور عالمی نمبر 9 کوریا کے خلاف بیک ٹو بیک میچ کھیلے گا۔ بھارت اور پاکستان کا ہاکی میچ 9 اگست کو ہوگا۔
سنگل لیگڈ راؤنڈ رابن لیگ مرحلے کے اختتام پر سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی آخری بار ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 2021 میں منعقد ہوئی تھی۔ جنوبی کوریا نے فائنل میں جاپان کو پینلٹی پر شکست دے کر اپنا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کانسی کے تمغے کے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 4-3 سے شکست دی۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 اس سال ستمبر-اکتوبر میں چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے تمام ٹیموں کے لئے اہم موقع ہے۔ پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں کچھ بڑا کر دکھانے کی امید لے کر گئی ہے تام ٹیم کی باقی ٹورنامنٹ میں پرفارمنس کا بہت کچھ دارومدار آج کے اہم میچ پر ہے۔