ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گویائی،سماعت سے محروم لڑکی کے ساتھ زیادتی، ملزم کی گرفتاری پرپولیس کی نِرالی منطق

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:تھانہ صدرکی نواحی گاؤں بھولا باجوا میں اوباش نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن بااثر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے مسلسل گریزاں ہے۔ 

متاثرہ خاتون کی والدہ نے بتایا کہ  میری بیٹی عطیہ جو کہ گونگی بہری اور ذہنی معذور ہے جسے ہمارے ہی گاؤں کے کرامت نےزبردستی زیادتی کی ۔والدہ نے بتایا کہ  میں جب کمرے میں گئی کرامت علی ولد لال دین میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کررہاتھا ، پولیس تھانہ صدر نارووال نے جرم376 کے تحت ہمارا مقدمہ تو درج کرلیا لیکن ملزم کوابھی تک  گرفتار نہ کرسکی ہے۔  ملزمان کی جانب سے قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔  زیادتی کا نشانہ بننے والی ذہنی معذور خاتون کہ اہل خانہ کی نے وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے انصاف دلانے میں مدد کرنے کی اپیل  کی ہے۔

 ایس ایچ او صدر سے اس مقدمہ کے ضمن میں استفسار کیا گیا تو انہوں نےدعویٰ کیا ا کہ  ملزم گرفتار ہے لیکن ہم نے اس کی گرفتاری کے تھانہ ریکارڈ میں اندراج کو التوا میں رکھا ہوا ہے ۔

 ایس ایچ او   صدر نے مزید کہا کہ  جلد ملزم کی گرفتاری ڈال دی جائے گی، ابھی کیس کی تفتیش کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی نشاندہی ہو چکی ہے اور تفتیش کے طریقہ کار کے مطابق پولیس پر ملزم کو گرفتار کرنا لازم ہے۔ پولیس کے پاس کسی ملزم کو گرفتاری کے بغیر تحویل میں رکھنے کا کوئی اختیار نہیں۔